بارش کے بعد کی صورتحال، بختاوربھٹو سندھ حکومت کے دفاع میں بول پڑیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش کے بعد کی صورتحال، بختاوربھٹو سندھ حکومت کے دفاع میں بول پڑیں
بارش کے بعد کی صورتحال، بختاوربھٹو سندھ حکومت کے دفاع میں بول پڑیں

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد سندھ حکومت کی حمایت میں بول پڑیں۔

اپنی ٹوئٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں ترقی یافتہ شہروں کو اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں اتنی زیادہ بارشوں کی امید نہیں تھی، کراچی میں اس سال ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کی حمایت کرتے ہوئے مزید لکھا صوبائی حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے، پانی کی نکاسی کے لیے پہلے بارش کا رکنا ضروری ہے۔

بختاور نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ سیکڑوں نالوں کو صاف کرکے پہلے سے تیاری کی تھی۔

سندھ حکومت کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی ڈوب گیاجو ابھی تک سرخیوں میں نہیں ہے۔

Related Posts