کراچی: شہرقائد میں خاتون کو زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع اسکول کے کچن سے خاتون کی دیگ سے لاش برآمدہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی، خاتون کافی حد تک جل چکی ہے، خاتون کی شناخت35سالہ نرگس کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا، جبکہ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔
علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فیملی اسکول میں رہائش پذیر تھی،لاش اسی فیملی کی خاتون کی بتائی جاتی ہے، افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد میں ہوٹل میں جھگڑا، مالک کے تشدد سے بلال کاکا نامی نوجوان جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








