حیدرآباد میں ہوٹل میں جھگڑا، مالک کے تشدد سے بلال کاکا نامی نوجوان جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد میں ہوٹل میں جھگڑا، مالک کے تشدد سے بلال کاکا نامی نوجوان جاں بحق
حیدرآباد میں ہوٹل میں جھگڑا، مالک کے تشدد سے بلال کاکا نامی نوجوان جاں بحق

حیدرآباد میں با اثر ہوٹل میں جھگڑے کے دوران مالک نے معمولی تنازع پر بلال کاکا نامی نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد نسیم نگر چوک کے قریب ایک ہوٹل پر گذشتہ شب کھانے کے بل کی ادائیگی پر ہوٹل مالک اور گاہکوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران مبینہ طور پرہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بلال کاکا، جانی سنجرانی اور ممتاز سنجرانی زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں بلال کاکا دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کا تعلق نیو سعید آباد کے گوٹھ فقیر محمد ضلع مٹیاری سے ہے۔ واقعہ کے بعد دوسرے دن کاکا برادری سمیت ایک مشتعل ہجوم ہوٹل کے باہر اکھٹا ہو گیا۔ مظاہرین نے لاش رکھ کرحیدرآباد قومی شاہراہ بائی پاس کو بند کردیا اور کئی گھنٹے تک دھرنا دیا، جس سےٹریفک جام رہا۔

پولیس کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا اور بلال کاکا کی لاش نیو سعید آباد تدفین کے لیے لے جائی گئی لیکن وہاں بھی گوٹھ فقیر محمد کاکا کے باشندوں نے احتجاج کر کے قومی شاہراہ بائی پاس بلاک کی اور قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

قتل کے واقعے کی غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ اس دوران ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ 5 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قتل کے محرکات اور  واردات کے موقع پر پولیس موبائل کی کارروائی نہ کرنے کی تحقیقات کی جائے گی۔ 

Related Posts