انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے اور انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔
A big change on the latest @MRFWorldwide ICC ODI Team Rankings ????#ENGvINDhttps://t.co/H3XUOTyRe5
— ICC (@ICC) July 13, 2022
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔
فیفا ورلڈکپ 2022، ٹکٹوں کی فروخت کا نیا سلسلہ شروع
منگل کو اوول میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو رینکنگ میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی نے بھارت کو ون ڈے رینکنگ میں واپس تیسری پوزیشن دلوادی ہے جبکہ میچ سے قبل بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود تھا۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں جیت کے بعد بھارت کے پوائنٹس ٹیبل پر 108 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان 106 پوائنٹس کے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بھارت کو رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا تھا تاہم پاکستان ٹیم زیادہ دیر تیسرے نمبر پر نہیں رہ سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








