ناسا نے خلائی دوربین کی مدد سے کہکشاؤں کی رنگین تصاویر جاری کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ناسا نے خلائی دوربین کی مدد سے کہکشاؤں کی رنگین تصاویر جاری کردیں
ناسا نے خلائی دوربین کی مدد سے کہکشاؤں کی رنگین تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلائی دوربین کی مدد سے کہکشاؤں کی رنگین تصاویر جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلائی دوربین جیمز ویب کی مدد سے اربوں سال پرانے ماضی میں جھانک کر قدیم کہکشاؤں کی پہلی رنگین تصویر جاری کردی۔

گزشتہ سال 25 دسمبر کو خلا میں بھیجی گئی دوربین جیمز ویب جسے اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سائنسی منصوبہ قرار دیا گیا تھا، کی مدد سے حاصل ہونے والی پہلی رنگین تصویر جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر کا ایلون مسک کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

10 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو ہبل ٹیلی اسکوپ کا جانشین قرار دیا گیا تھا۔

قبل ازیں امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے ایک اعلان کیا تھا کہ رواں ماہ دنیا کو کائنات کی ایسی ’گہری تصویر‘ دکھانے جارہا ہے جو اس سے قبل کھینچی گئی اور نہ ہی کسی نے دیکھی ہے۔

خلائی ادارے ناسا کے منتظم بل نیلسن کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ایک نئی ویب سپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کھینچی گئی ہے جو 12 جولائی کو دنیا کے سامنے لائی جائے گی۔

بل نیسن کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ایسی چیز ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Related Posts