پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں، اداکارہ کا لال جوڑے میں ملبوث برائیڈل فوٹو شوٹ شائقین کو بے حد پسند آیا۔
عائزہ خان نے یہ نیا برائیڈل فوٹو شوٹ کافی عرصے بعد کروایا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں، مداح اُن کے اس فوٹو شوٹ پر دیوانے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کافی عرصے بعد برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے اور مجھے اپنی یہ لُک بہت خوبصورت لگ رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بے حد پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں، مختلف فوٹو شوٹس میں شائقین کی خوب داد سمیٹتی ہیں تاہم برائیڈل شوٹ انہوں نے کافی عرصے بعد کروایا ہے۔
یاد رہے عائزہ خان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر 11.9 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بھی ہیں۔