اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ملک کی معاشی مشکلات کم ہوجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ اور وزیرِ خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
خیال رہے کہ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے ہو جانے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجانے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاہدے میں مدد اور کوششوں پر وزیر اعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








