راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ زیارت سے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کا پیچھا کیا، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے دستوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا منگی ڈیم کے علاقے میں سراغ لگایا جہاں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








