وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق زائد المیعاد مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی ایمنسٹی اسیکم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے روشنی قانونی کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، آئی ایس پی آر

دورانِ اجلاس اراکین کو آئی ایم ایف معاہدہ اورپٹرولیم مصنوعات میں کمی سمیت دیگر اقدامات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال زیرغور آئے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

Related Posts