اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے۔
میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیاہے۔جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے. میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہوجائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔
فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








