بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

بھارت کے بعد سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، بھارتی حکام کے مطابق متاثرہ شخص متحدہ عرب امارات سے آیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق امارات سے جنوبی ریاست کیرالہ آنے والے متاثرہ شخص کی طبیعت بہتر ہے، متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 779 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے 8 جولائی کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ رواں برس مئی میں یورپ سے شروع ہونے والی منکی پاکس کی نئی لہر سے اب تک کی مجموعی اموات کی تعداد تین ہوگئی۔

تاہم، رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ مزید دو نئی اموات کس ملک میں ہوئی ہیں۔

Related Posts