میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد
وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہوجائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن

شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تھا۔

Related Posts