لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ جس دن شہباز شریف نے سچ بول دیا وہ اُن کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کے دکھائیں۔