شہرِ قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی
کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 14 سے 18 جولائی تک جاری رہیگا جس دوران اچھی بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کے دوران اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جس کے لئے پیشگی اور مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس دوران شہر میں مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اِس وقت 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

Related Posts