اسٹاک مارکیٹ میں 274 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 274 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 274 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز کاروبار کے دوران 274 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں نے مثبت روئیے کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 518 پوائنٹس کا اضافہ

سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریدوفروخت جاری رکھی، تاہم سیشن کے دوسرے نصف حصے کے دوران حصص کی فروخت پر دباؤ بڑھ گیا۔ انڈیکس 274 پوائنٹس یا 0.65مندی کے ساتھ بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 74 اعشاریہ 91 پوائنٹس پر بند ہواجس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور پنجاب میں ضمنی انتخابات بنے۔

سیاسی اعتبار سے غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کے عدم اعتماد کا باعث بن گئی۔ بینکنگ کے شعبے میں 69.7، ایکسپلوریشن اور پیداوار 55.1، سیمنٹ 45.7 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح انجینئرنگ میں 21.5 اور کھاد کے شعبے میں 19.6 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 347 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 116 کے بھاؤ میں اضافہ، 208 کے بھاؤ کم جبکہ 23 میں استحکام رہا۔ 

Related Posts