یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے’بخت آور‘ کا گانا جاری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے’بخت آور‘ کا گانا جاری
یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے’بخت آور‘ کا گانا جاری

ڈرامہ سیریل بخت آور کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مختلف انداز نے مداحوں کو اپنا اسیر بنالیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل بخت آور بہت جلد ہم ٹی وی پر نشر ہوگا، جس کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے، گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں جبکہ اسے شیراز اپل نے گنگنایا ہے۔

ڈرامہ سیریل بخت آور کو مومنہ درید پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کی پہلی جھلک ہم ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی گئی ہے، نادیہ اختر کی تحریر کردہ اِس ڈرامے کو شاہد شفاعت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بخت آور کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ زاویار نعمان اعجاز، ثاقب سمیر ، مزنا وقاص، نورین گلبانی، سنیل شنکر، اور ہما نواب، عدنان شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہوگی جو اپنے گھریلو مسائل اور مشکلات کوختم کرنے کیلئے  کوششیں کرتی ہیں۔

کام کے محاذ پر، یمنیٰ زیدی کو آخری بار عشق لاء اور صنفِ آہن میں دیکھا گیا تھا۔ وہ پری زاد، پیار کے صدقے اور عشق زہے نصیب میں اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔

Related Posts