عالمی بینک کی پاکستان کیلئے اچھی خبر، 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے اچھی خبر، بینک نے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی اوررقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ ہوگی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا اور پانی کےاستعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ضروری ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کےباعث پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس رقم کی فراہمی سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزارچھوٹے گھرانے مستفید ہوں گے جبکہ 14 لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔

عالمی بینک کا رکن بننے سے اب تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی امداد اس ادارے سے مل چکی ہے اور پاکستان میں اس وقت عالمی بنک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Related Posts