ترقی کا نیا سنگِ میل عبور،گیریز دناٹا کے سی ای او حارث رضا نائب صدر بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

گیریز دناٹا کے سی ای او حارث رضا ترقی حاصل کرکے نائب صدر بن گئے
گیریز دناٹا کے سی ای او حارث رضا ترقی حاصل کرکے نائب صدر بن گئے

کراچی: گیریز دناٹا کے سی ای او سید حارث رضا ترقی حاصل کرکے امریکا میں  نائب صدر اسٹرٹیجی اینڈ کارگو مقرر کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں مقیم سید حارث رضا جے ایف کے اور نیوارک اسٹیشنز پر آپریشنز اور کاروباری ترقی کے شعبہ جات کی بھی نگرانی کریں گے جو ان کی نئی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

گیریز گروپ کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر پاکستان میں ڈناٹا کے آپریشنز کیلئے حارث رضا نے مقامی زمینی خدمات کی صنعت کی تشکیلِ نو میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا برملا اعتراف کیا جاتا ہے۔

ہوا بازی کی صنعت میں ڈناٹا کو مضبوط کرنے اور کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینے کیلئے حارث رضا کی خدمات کو سراہا جاتا ہے جس کی تعریف سی ای او نیو اینڈ ایمرجنگ مارکیٹس نے بھی کی۔ 

ڈناٹا سی ای او نیو اینڈ ایمرجنگ مارکیٹس جینس بالکنز کا کہنا ہے کہ ہم 8سال تک پاکستان میں خدمات کیلئے حارث رضا کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے سفر کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

جینس بالکنز کا کہنا ہے کہ حارث رضا ڈناٹا میں ایگزیکٹو قیادت سنبھال رہے ہیں تاہم بطور سی ای او حسن رضا کے متبادل کی تلاش جاری ہے۔ کمپنی اپنے معزز کلائنٹس کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ 

Related Posts