الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس پر جلد فیصلہ سنائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Related Posts