دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی
دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

صادق آباد: گزشتہ روز دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق 2 کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں کو بچانے کیلئے دوسری کشتی کے سواروں نے دریا میں چھلانگیں لگا ئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ 28 سے زائد لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں 100باراتیوں سے بھری کشتی الٹی جس میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ جارہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 22 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100افراد سوار تھے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Posts