کراچی، آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی، آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

شہر قائد میں آئندہ 2 دن تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مظابق اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہے گا اور جنوب مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم عمان کی جانب بڑھ گیا ہے، سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا، جبکہ دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Posts