قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہوگئے۔
ترجمان قومی ٹیم نے بتایا کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ میں کھینچاؤ آگیا تھا تاہم وہ فٹنس سے دوچار ہیں۔
ترجمان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا ایم آر آئی ہوا ہے جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کے اہداف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔