معروف یوٹیوبر جسٹن برک کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ کے مداح ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف یوٹیوبر جسٹن برک کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ مداح ہوگئے
معروف یوٹیوبر جسٹن برک کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ مداح ہوگئے

رواں سال کے آغاز میں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گل کے ریلیز ہونے والے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچادی، جس کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی میں موسیقی کے کلاسیکی اور ثقافتی آلات استعمال کیے گئے ہیں جن میں رباب شامل ہے۔

گانے کی میوزک ویڈیو میں جس سیٹ کو استعمال کیا گیا، اسے ہاشم علی نے ڈیزائن کیا ہے۔ ویڈیو میں معروف کلاسک ڈانسر شیما کرمانی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ گانا دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا اور خاص طور پر پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں اِس کو بڑی پزیرائی ملی۔

حال ہی میں، ایک بین الاقوامی یوٹیوبر، گلوکار اور ووکل کوچ جسٹن برک نے مقبول گانے پسوری کو گنگنایا ہے۔

ووکل کوچ نے اس گانے کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور اسے ایک خوبصورت ویڈیو کے ساتھ اسی انداز میں گایا، گانے میں ایک خاتون گلوکارہ نے بھی اُن کا ساتھ دیا۔

یوٹیوبر جسٹن برک کے پاکستانی مداح اُن کی اِس ویڈیو کے مداح ہوگئے اور پسوڑی گانے کی اِس نئی طرز کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

ایک مداح نے اُن کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ مجھے پسوڑی کا انگریزی ورژن بہت زیادہ پسند آیا جبکہ کسی نے کہا کہ یوٹیوبر کو کوک اسٹوڈیو کے مزید گانوں کو گنگنانا چاہیے۔

Singer & Vocal Coach Justin Burke Covers Pasoori

Singer & Vocal Coach Justin Burke Covers Pasoori

Singer & Vocal Coach Justin Burke Covers Pasoori

Singer & Vocal Coach Justin Burke Covers Pasoori

Singer & Vocal Coach Justin Burke Covers Pasoori

Related Posts