بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی فلم ’ببلی باؤنسر‘ ستمبر میں اوٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔
تمنا بھاٹیہ فلم میں ایک خاتون سیکیورٹی باؤنسر کا کردار اداکرکے معاشر کے دقیانوسی تصورات کو توڑنے کی کوشش کررہی ہیں،اداکارہ اِس فلم میں بالکل مختلف انداز میں نظر آئینگی۔
ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اوئے باؤلے سناکیا، آگیا ہے ببلی باؤنسر کا ٹائم، دلوں کویہ جوڑے گی یاخود ہڈیا ں توڑے گی، پتہ چلے گا جلد ہی۔
فلم ببلی باؤنسر میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے زندگی کا ایک بہترین تجربہ ہے جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔
سجل علی اور احد رضامیر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








