سندھ ہائی کورٹ کا دعا زہرا کو دارالامان کراچی منتقل کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ کا عا زہرا کو دارالامان کراچی منتقل کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ کا عا زہرا کو دارالامان کراچی منتقل کرنے کا حکم

کراچی: دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو دارالامان کراچی منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کیا جہاں جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لڑکی کو تو ہر صورت کراچی لانا ہے، جرم کراچی میں ہوا ہے توکیس کی سماعت بھی کراچی میں ہوگی، کیس اسی شہر میں زیر التوا ہے، کراچی میں بھی شیلٹر ہوم ہیں، کراچی میں بھی لڑکی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، کراچی کے شیلٹرہوم میں بھی حفاظتی انتظامات ہوں گے، اس لیے کیس کراچی میں ہے تو لڑکی کو بھی کراچی لانا ہوگا جب کہ لڑکی کے والدین بھی کراچی میں رہتے ہیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے ملزم ظہیر کے وکیل سے پوچھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ لڑکی کو کراچی منتقل نہیں کیا جائے؟ اِس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ لڑکی کوکراچی منتقل نہیں کیا جاسکتا، لڑکی اگرکسی سے نہ ملنا چاہے توبھی کوئی اس سے نہیں مل سکتا، عدالت بھی چاہے تو لڑکی سے ملنے کا نہیں کہہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ملزم ظہیر کے وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ دعازہرا کم عمر ثابت ہوچکی ہے، اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، ہم لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دے رہے۔

دورانِ سماعت سندھ اور وفاقی حکومت کے وکلا نے بھی دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی حمایت کردی جس پر عدالت نے لڑکی کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرا کی کراچی منتقلی کا حکم دے دیا۔

یادرہےکہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے والد مہدی کاظمی نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ملزم ظہیر احمد کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Related Posts