پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری، تیسری پوزیشن پر آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری، تیسری پوزیشن پر آگیا
پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری، تیسری پوزیشن پر آگیا

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ فتح سے پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 58.33 وننگ فیصد کے ساتھ چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جو نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے، اُس میں پہلی اور دوسری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جنوبی افریقہ ابھی بھی 71.43 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور پہلی اور آسٹریلیا 70 وننگ فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

Updated World Test Championship Points Table: Pakistan's Win Over Sri Lanka  Takes Them To Top-Three, India Fourth | Cricket News

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی

گزشتہ روز پاکستان سے ہارنے کے بعد سری لنکا 54.17 سے کم ہوکر 48.15 وننگ فیصد کے ساتھ تیسری سے چھٹی پوزیشن پر چلا گیا جبکہ بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ پانچویں سے چوتھی اور ویسٹ انڈیز 50 فیصد وننگ فیصد کے ساتھ چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

انگلینڈ کی ٹیم 33.33 وننگ فیصد کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے گال کے میدان میں تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے۔

Related Posts