راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی سے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے سفیر سے ملاقات کے موقعے پر دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔
ترک سفیر سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ سفارتی تعلقات میں فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو پاکستان بڑی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں تاریخ اور باہمی مذہبی و ثقافتی رشتوں سے منسلک ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








