عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار اضافے کی حکومتی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 3 مراحل میں کیا جائے گا، جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، دوسرے مرحلے میں اگست میں بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوگی۔

حکام کے مطابق اکتوبر میں بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر 20 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

خیال رہے کہ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، تاہم فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بازار میں 5 ماہ میں سونا 300 ڈالر کم، پاکستان میں دام تاریخ کی بلندی پر

علاوہ ازیں دورانِ سماعت ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے بتایا کہ نیپرا اتھارٹی 4 جون کو بجلی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے چکی ہے، چاہتے ہیں کہ صارفین پر ایک ساتھ بوجھ نہ ڈالا جائے، اضافے کے باوجود حکومت بجلی ٹیرف پر 220 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ عالمی منڈی میں فیول پرائسز بڑھ رہی ہیں،3 سال پہلے جو درآمدی کوئلہ 50 ڈالر فی ٹن تھا وہ آج 400 ڈالر پر پہنچ چکا ہے، فیول کی لاگت 8 گنا بڑھ چکی ہے،روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی ڈبل ہو چکا ہے۔

Related Posts