اسلام آباد: حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار اضافے کی حکومتی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 3 مراحل میں کیا جائے گا، جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، دوسرے مرحلے میں اگست میں بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوگی۔
حکام کے مطابق اکتوبر میں بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر 20 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔
خیال رہے کہ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، تاہم فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد کیا جائے گا۔
عالمی بازار میں 5 ماہ میں سونا 300 ڈالر کم، پاکستان میں دام تاریخ کی بلندی پر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








