چلتی گاڑی میں پھرتی سے ٹائر بدل لیا، نیا گنیز ریکارڈ قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

چلتی گاڑی میں پھرتی سے ٹائر بدل لیا، نیا گنیز ریکارڈ قائم
چلتی گاڑی میں پھرتی سے ٹائر بدل لیا، نیا گنیز ریکارڈ قائم

اطالوی مردوں کے ایک جوڑے نے ایک نیا ریکارڈ قام کردیا، چلتی گاڑی میں پھرتی کے ساتھ کم وقت میں ٹائر بدل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ ڈرائیور مینوئل زولڈان اور ٹائر چینجر گیانلوکا فولکو نے اٹلی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ شو کے سیٹ پر چلتی ہوئی گاڑی کا پہیہ صرف 1 منٹ اور 17 سیکنڈ میں تبدیل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مینوئل کار کو ریمپ پر چلا رہے ہیں، یہیں سے گیانلو کا فولکو اندر آیا اور گاڑی کے چلنے کے دوران کھڑکی سے باہر لٹکتے ہوئے تیزی سے ٹائر تبدیل کرلیا۔

ترجمان گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ اس اطالوی جوڑی نے 1 منٹ اور 30 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

Related Posts