پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دوٹکے کی اہمیت نہیں ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر معروف مصنف خلیل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دوٹکے کی اہمیت نہیں ہے، وقت ایسا ہے کہ عوام کیلئے عدالت وقت پر ہی لگتی ہے۔
پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی value نہیں ہے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) July 22, 2022
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








