بادلوں کا راج برقرار، سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش کا پانی کہاں کہاں پر موجود ہے؟
کراچی میں بارش کا پانی کہاں کہاں پر موجود ہے؟

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں کا راج برقرار ہے، مختلف شہروں میں تیز اور موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل شروع ہوگیا۔ گزشتہ شب سے بیشتر شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی پھلکی بوندا باندی، تیز اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان چٹکی بھی نہیں، اس کی اوقات جانتے ہیں۔ فضل الرحمان

شہرِ قائد میں آج صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ حیدر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ، ہالہ، میر پور خاص، ٹنڈو آدم، نیو سعید آباد اور شہداد پور سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کے تاریخی شہر ملتان، راجن پور اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقے بارش کے باعث متاثر ہوئے۔ راجن پور میں طغیانی اور حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے باعث پانی مکانات میں داخل ہوگیا۔

سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش کے باعث فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ کوئٹہ، نصیر آباد اور بولان سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 100 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

Related Posts