عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔شگفتہ اعجاز

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔شگفتہ اعجاز
عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔شگفتہ اعجاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے جبکہ اب قوم کی نظریں اسی مینڈیٹ کے متعلق انصاف پر مبنی فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ آج ووٹنگ کے عمل میں جو کچھ بھی ہوا، میں اور پاکستان کے عوام اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا۔ شگفتہ اعجاز نے جانگلوس کی ویڈیو شیئر کردی

ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے اور اس کا ہیر پھیر ہوا۔ پاکستانی قوم یہ ہونے نہیں دے گی۔ آج ساری نظریں سپریم کورٹ  پر ہیں۔ ہم ایک انصاف پر مبنی فیصلے کے منتظر ہیں۔ 

https://twitter.com/Shagufta_Ejaaz/status/1550918814807777281

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ عدالت منصفانہ فیصلہ کرے جس کے تحت عوام کا مینڈیٹ برقرار رہے اور ووٹ دینے والی عوام کو ذہنی انتشار کا شکار نہ کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی سینئر اور  معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل جانگلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر9 روز قبل اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ڈرامہ سیریل جانگلوس کی ویڈیو شیئر کی جسے 80 کی دہائی کے آخر میں پیش کیا گیا تھا۔ ویڈیو 2 روز میں 68 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھ لی۔

Related Posts