پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے جبکہ اب قوم کی نظریں اسی مینڈیٹ کے متعلق انصاف پر مبنی فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ آج ووٹنگ کے عمل میں جو کچھ بھی ہوا، میں اور پاکستان کے عوام اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا۔ شگفتہ اعجاز نے جانگلوس کی ویڈیو شیئر کردی
ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے اور اس کا ہیر پھیر ہوا۔ پاکستانی قوم یہ ہونے نہیں دے گی۔ آج ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ ہم ایک انصاف پر مبنی فیصلے کے منتظر ہیں۔
https://twitter.com/Shagufta_Ejaaz/status/1550918814807777281
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








