دانیہ نے 4ماہ میں عامر لیاقت کا بینک اکاؤنٹ خالی کردیا تھا۔بشریٰ اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ اقبال
ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ اقبال

کراچی: آنجہانی ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ دانیہ بی بی نے عامر لیاقت کا بینک اکاؤنٹ 3 سے 4ماہ میں خالی کردیا تھا۔ یہ شادی نہیں بلکہ ایک طرح سے ڈیل تھی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) میں شکایت درج کروادی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے دانیہ سے گھر بسانے کیلئے شادی کی، انہیں پتہ نہیں تھا کہ یہ ڈیل تھی کیونکہ آئندہ 4ماہ میں رکنِ اسمبلی کا بینک اکاؤنٹ خالی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم: فلم کب ریلیز ہوگی؟

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ عامر لیاقت کو لوگوں سے پیسے مانگنے پڑے۔ شروع میں دانیہ سے صلح کی بھی کوشش کی مگر پھر اپنی ہی زندگی میں وکیل کو خلع کے کاغذات پر راضی نامہ بھی لکھوایا۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے وکیل دانیہ کے پاس راضی نامہ لے کر پہنچ گئے تھے۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ ملک عدالت میں تنسیخِ نکاح کی درخواست واپس لے چکی تھیں، اس لیے قانوناً خلع تسلیم نہیں کی جاسکتی تھی مگر شرعی اعتبار سے تو خلع ہوگئی۔ دانیہ ہی نہیں، ان کی والدہ بھی عامر لیاقت کی زندگی میں طلاق کے مطالبے پر قائم رہے، کہتے تھے عامر لیاقت کی دولت کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کا انتقال ہونے کے بعد دانیہ ملک نے محبت کرنے والی بیوی اور بیوہ ہونے کا ڈرامہ شروع کردیا۔ ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین میں یہ عام تاثر ہے کہ دانیہ ہی عامر لیاقت کی موت کا سبب بنیں۔ کیوں؟ یہ ہم سب جانتے ہیں۔ عامر لیاقت زندگی میں تنازعات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونا ایسی چیز تھی جس نے عامر لیاقت کو توڑ کر رکھ دیا۔ مجھے ان کے ڈرائیور ممتاز سے پتہ چلا کہ عامر لیاقت نے جہاز کے ذریعے آمدورفت بند کردی ہے اور اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت رویا کرتے تھے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کا سامنا نہیں کرسکوں گا۔

Related Posts