لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ایک سے زائد بار وزیر پیٹرولیم رہے ہیں، خود گاڑی چلا کر انہوں نے تاثر دیا کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم 3 ٹی ٹیز وصول کیں، انہیں 3 جنوری 2017اور 30 جنوری 2017 کو ٹرانزیکشنز ہوئیں، ان کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے آئے۔ میرے اور شاہد خاقان کے اکاؤنٹس ایک ہی بینک میں ہیں، شاہد خاقان کو چیلنج ہے کہ اپنے اور میرے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل سامنے لائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








