عمران خان سے ملنے مولانا طارق جمیل بنی گالہ پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان سے ملنے مولانا طارق جمیل بنی گالہ پہنچ گئے
عمران خان سے ملنے مولانا طارق جمیل بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر ان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا حلفی بیان جھوٹا ہے۔الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ

معروف مذہبی اسکالر کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔اللہ کہتاہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔

Related Posts