راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی حامی بھرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی حامی بھرلی
راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی حامی بھرلی

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد سلمان خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کے لائسنس کی درخواست بھی جمع کرائی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور انہوں نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے۔

مزید پڑھیں:راکھی ساونت کا صحافی پر مکوں اور لاتوں سے حملہ

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کا ان سے اچھا تعلق ہے اور وہ ان کی سلامتی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔راکھی ساونت نے سلمان خان کو اسلحہ کا لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ٹینشن نہ لینے کا مشورہ بھی دیا۔

Related Posts