پاکستان میں کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 153 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار 602افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 508وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 325ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.64 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97لاکھ  64 ہزار 616ہوگئی جبکہ کورونا کے 153 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 508مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار524 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 570 رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 91 ہزار 964افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 196جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 16 ہزار 825 شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 590 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 22 ہزار81 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 332جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 38ہزار55افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 28 جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 896کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار849 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 932افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts