امریکا، نیو میکسیکو میں2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل، مرکزی ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا، نیو میکسیکو میں2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل، مرکزی ملزم گرفتار
امریکا، نیو میکسیکو میں2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل، مرکزی ملزم گرفتار

سانتا فے: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جس کیلئے مسلم کمیونٹی سے مدد لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے 51 سالہ محمد سیّد کو 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ جب ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو قتل سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نورا کشتی یا حقیقت، دلہا دلہن میں لڑائی، ویڈیو وائرل

نیو میکسیکو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلم کمیونٹی نے تعاون کیا۔ قتل کیے گئے چار مسلمان پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی تعلق رکھتے تھے۔حکام کے مطابق 2 مقتول پاکستانی جبکہ 2 افغان شہری تھے۔

پولیس قتل کے چاروں واقعات کی ایک ہی تناظر میں تفتیش کر رہی ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ چاروں مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے 3روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے نیو میکسیکو میں 4 مسلمان شہریوں کے قتل پر افسوس اور غصہ ہے۔ ہم واقعے کی مکمل تفتیش کا انتظار کر رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے مسلمانوں کے قتل کی کھل کر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہماری حکومت مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ امریکا میں ایسے نفرت انگیز حملوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ 

Related Posts