عدالت میں پیشی، شہباز گِل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت میں پیشی، شہباز گِل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عدالت میں پیشی، شہباز گِل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گزشتہ روز اسلام آباد کی کوہسار پولیس نے گرفتار کیا تھا اور آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے روبرو پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گرفتاری یا اغواء؟ شہباز گل  کی عدالت میں پیشی 

عدالت نے کوہسار پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز گِل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ہدایت کی کہ سابق معاونِ خصوصی شہباز گِل کو جمعے کے روز عدالت کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق معاونِ خصوصی کی گرفتاری پر حکومت اور اپوزیشن کے متضاد بیانات سامنے آئے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز گل اغواء ہوئے جبکہ حکومت نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بغاوت سمیت 10 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے مدعی مجسٹریٹ اسلام آباد ہیں۔ الزام عائد کیا گیا کہ شہباز گل نے سوشل میڈیا صارفین کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسایا۔

Related Posts