بھارت کے مشہور و معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعدا نھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








