اے این ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

این اے ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
این اے ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

 راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ جانے والے ملزم کاشف کے پیٹ سے 102 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ دبئی جانے والے گل نبی نامی ملزم سے 125 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کے قتل کی سازش ناکام، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختنوا کے شہر پشاور میں بچیوں سے زیادتی و قتل میں نامزد ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچیوں سے زیادتی کے ملزم سہیل کو 2 مزید کیسز میں تحویل میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تھانا شرقی اور غربی میں ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اس وقت گلبرگ میں زیادتی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے، جبکہ تھانا گلبرگ پولیس نے ملزم کو ہشتنگری سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ماہ نور اور حبہ زیادتی و قتل کیس میں مزید تحقیقات کی جائیں گی، اس حوالے سے سی سی ٹی وی میں ملزم کے ساتھ رکشے میں سوار شخص سے بھی تفتیش کی گئی، رکشے میں سوار شخص نے ملزم سہیل کی شناخت کی ہے۔

Related Posts