کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 2 روپے کی کمی کے بعد 219 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کو فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا۔
فاریکس ڈیلرز کے بیان کے مطابق ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا اور رواں ہفتے بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی فروخت جاری و ساری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ درآمدی بل میں کمی ہے۔
مالی سال 22۔ 2021میں گنے کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل ہوئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








