پشاور، کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری تاریخیں بدلنے والا گروہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور، کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری تاریخیں بدلنے والا گروہ گرفتار
پشاور، کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری تاریخیں بدلنے والا گروہ گرفتار

پشاور میں کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری تاریخیں بدلنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھانے کی ایکسپائر اشیاء کی تاریخیں بدلنے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر دلہ زاک روڈ پر گودام میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے انٹرنیشنل برانڈز کی ایکسپائر اشیاء برآمدکی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گروہ ایکسپائر اشیاء شہر بھر سے اکٹھی کرتا تھا اور پھر ان اشیاء کی تاریخیں تبدیل کرتا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گروہ ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کے بعد اشیاء کو دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کرتا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے بتایا کہ تاریخ تبدیل کرکے بیچی جانے والی ایکسپائر اشیاء میں چاکلیٹ، ببل گم، چپس، کافی، خشک دودھ اوردیگراشیاء شامل ہیں۔

Related Posts