اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں، ہم افغان حکومت سے اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے،سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہے، سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف کی حکومت ختم ہوئے اور رول بیک ہوئے لمبا عرصہ ہو چکا، سیاستدانوں کو یہ لڑائی اپنی حدود میں رکھنی چاہیے، اس لڑائی کو کسی اور کی حدود میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔
شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے، سنا ہے شہباز گل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








