عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اکاؤنٹس میں غیر ملکی امداد آتی رہی لیکن عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور اب عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں سے روزگار بھی عمران خان نے چھینا ہے اور سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی۔ شہبازگل نے اداروں کے خلاف تحریر نجی ٹی وی پر پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 34 فارنرز سے ممنوعہ فنڈنگ لی اور فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا۔ پی ٹی آئی اراکین عمران خان سے سوال کریں۔

مریم اورنگزیب نےالزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا اور عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آرہا تھا۔ عمران خان وضاحت دے رہے تھے اور خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں پارلیمان کی سپرمیسی کو مضبوط کیا لیکن عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے آئین شکنی کروائی۔ عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسیز کو برطانیہ تک کیسز بھیجے لیکن دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ ہونا چاہیے نواز شریف کے خلاف صرف پانامہ کیس میں تنخواہ کا معاملہ نکلا۔

Related Posts