نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی گرادی، 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیپرا نے بدترین کارگردگی پر این ٹی ڈی پر1 کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا
نیپرا نے بدترین کارگردگی پر این ٹی ڈی پر1 کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد:شہر قائد کے باسیوں پر نیپرا نے بجلی گرادی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کا ترقی پذیر ممالک میں کرپٹو کرنسی کے خاتمے پر زور

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔

Related Posts