کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، سیدہ بشریٰ اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، سیدہ بشریٰ اقبال
کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، سیدہ بشریٰ اقبال

مرحوم اینکر پرسن اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں (دعا عامر اور احمد عامر) کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے  بشریٰ اقبال نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا ہے کہ ان 3 انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے، جبکہ ساتھ میں عامر لیاقت اور بچوں کی مسکراتے ہوئے تصاویر لگائی ہیں۔

اِن تینوں چہروں کی ہنسی بچھو کھا گئے، سیدہ بشریٰ اقبال

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو بچھو کہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ نے دانیہ شاہ کے ساتھ ساتھ عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ کو بھی بچھو کہا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ شاہ اب عامر لیاقت کی بیوہ نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے عامر لیاقت ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

جبکہ دوسری جانب بشریٰ اقبال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا تھا کہ بشریٰ اقبال میری طلاق سے متعلق بات کرنے سے قبل اپنے اندر جھاکیں، آپ کا کوئی حق نہیں کہ آپ اس معاملے پر بات کریں۔

Related Posts