مرحوم اینکر پرسن اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں (دعا عامر اور احمد عامر) کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا ہے کہ ان 3 انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے، جبکہ ساتھ میں عامر لیاقت اور بچوں کی مسکراتے ہوئے تصاویر لگائی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








